واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ

80
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 37 ہزار 500کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 9 ہزار800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ1 ہزار کوسک اور اخراج ایک لاکھ 1 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ 96 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 96 ہزار 100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد29ہزار800کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 76 ہزار700کیوسک اور اخراج 49 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1536.00 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.971 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 55 1205.فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.613 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.043 ملین ایکڑ فٹ ہے۔