اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ6 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار800 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ28 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ28 ہزار 100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد23ہزار800کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار900 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1215.70فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.301 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔