اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 700کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ83 ہزار200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ90 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ90 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد25ہزار600کیوسک اور اخراج8 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 61 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 32 ہزار900 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.50فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.427 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.291 ملین ایکڑ فٹ ہے۔