بنگلہ دیش ، ٹی وی چینل سے وابستہ 32 سالہ خاتون صحافی کی لاش ڈھاکہ کی جھیل سے برآمد

ڈھاکہ ۔28اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے غازی ٹی وی چینل سے وابستہ 32 سالہ خاتون صحافی کی لاش بدھ کو دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سارہ رہنما غازی گروپ کے بنگالی زبان کے سیٹلائٹ اور کیبل ٹیلی ویژن چینل میں نیوز روم ایڈیٹر تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کے اپنے شوہرسید شفروکے ساتھ اختلافات چل رہے تھے اور دونوں نے علیحدگی …

ڈھاکہ ۔28اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کے غازی ٹی وی چینل سے وابستہ 32 سالہ خاتون صحافی کی لاش بدھ کو دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک جھیل سے برآمد ہوئی ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سارہ رہنما غازی گروپ کے بنگالی زبان کے سیٹلائٹ اور کیبل ٹیلی ویژن چینل میں نیوز روم ایڈیٹر تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کے اپنے شوہرسید شفروکے ساتھ اختلافات چل رہے تھے اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ بھی کر لیا تھا تاہم سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ کی تحریک اور بعدا زاں ان کے ملک سے فرار سے پیدا ہونے والی صورتحال میں اس فیصلہ پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا ۔

اپنی موت سے پہلے سارہ رہنما نے منگل کی رات اپنے فیس بک اکائونٹ پر ایک شخص فہیم فیصل کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک سٹیٹس پوسٹ کیا جس میں اس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے دوست کا ملنا اچھا لگا، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، امید ہے آپ اپنے تمام خواب جلد پورے کریں گے۔ میں جانتی ہوں کہ ہم دونوں نے مل کر بہت منصوبے بنائے تھےلیکن میں معذرت کرتی ہوں کہ یہ منصوبے مکمل نہ ہو سکے ۔اس سے پہلے کی ایک پوسٹ میں سارہ رہنما نے لکھا کہ موت جیسی زندگی گزارنے سے مرجانا بہتر ہے ۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی رات ڈیوٹی کے بعد وہ اپنے گھر نہیں پہنچیں اور اسی رات ان کی لاش ڈھاکہ کی ہاتر جھیل میں تیرتی پائی گئی جسے رات دو بجے ہسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے ان کی لاش کو ڈی ایم سی ایچ کے مردہ خانے میں رکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی

مزید خبریں