ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے مون سون صورتحال کے تناظر میں قومی سطح پر مؤثر ردعمل، بروقت اقدامات اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 17واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، مون سون صورتحال پر بروقت اقدامات اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے مون سون صورتحال کے تناظر میں قومی سطح پر مؤثر ردعمل، بروقت اقدامات اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 17واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کی ۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک بھر میں جاری مون سون صورتحال، جاری سیلابی صورتحال، ممکنہ خطرات اور قومی سطح پر ہنگامی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے ممکنہ موسمی و سیلابی خطرات کی مسلسل نگرانی اور متعلقہ اداروں کو بروقت الرٹس کے اجرا ء پر بریفنگ دی گئی۔ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے قومی سطح پر مؤثر ردعمل، بروقت اقدامات اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اجلاس میں مون سون صورتحال کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل اور ہنگامی ردعمل کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں امدادی و ریسکیو اقدامات اور اداروں کے باہمی رابطہ کار نظام ، صوبائی و ضلعی سطح پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیااجلاس میں این ای او سی ٹیم کی جانب سے آئندہ دنوں میں ممکنہ موسمی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔این ای او سی ٹیم نے 4ستمبر تک شمالی اور بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نالہ لئی میں جاری سیلابی صورتحال اور جاری امدادی اقدامات کے حوالے سے بھی تفصیلاً آگا ہ کیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ عوام این ڈی ایم اے کی آفیشل ایپ ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ‘ سے بر وقت معلومات حاصل کریں، کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں مدد کے لئے 911 ڈائل کریں۔







