اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):واپڈانے مخلتف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 91 ہزار900کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار200کیوسک اور اخراج 28 ہزار200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ19 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ19 ہزار 300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد19ہزار600کیوسک اور اخراج40 ہزارکیوسک،
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار900 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1545.16 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.488 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1227.50فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.154 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ ہے۔