اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی …
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخا ئر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1450.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.027 ملین ایکڑفٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1137.75 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.260 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.132 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








