واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار بارے رپورٹ

156
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک،

خیرآباد پل میں پانی کی آمد 23 ہزار 700 کیوسک اور اخرج 23 ہزار 700 کیوسک، دریائےجہلم میںمنگلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 19 ہزار 900 کیوسک،دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیاتربیلا میں کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1404.93 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.014 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1050.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072ملین ایکڑ فٹ،چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.30 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.017 ملین ایکڑ فٹ کیا گیا۔