واپڈا کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ

143
Water reservoirs
water has been released

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 19 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 19 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 200 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 64 ہزار 800 کیوسک اوراخراج 64 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 59 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 300 کیوسک،گدو میں پانی کی آمد 45 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں آمد 7 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ہے۔