ورلڈبنک کے وفد کا چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی سربراہی میں سرگودہا کی تحصیل کوٹمومن کا دورہ

90
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

سرگودھا۔ 19 فروری (اے پی پی):ورلڈبنک کے وفد نے چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر Abdelhak Bedjaoui کی سربراہی میں سرگودہا کی تحصیل کوٹمومن کا دورہ کیا اور بنک کے اشتراک سے جاری مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد، کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان ، سینئر بیوکریٹ ڈاکٹرتوقیر شاہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف نے دیگر افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 کوٹمومن کا دورہ کیا اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے طالبات سے تدریسی سوالات کیے ، سکول آمد پر طالبات نے ٹیبلوز پیش کرکے مہانوں کا استقبال کیا۔

وولڈ بنک کے وفد نے نواحی گاؤں میں پی آر ایم ایس سی کے پراجیکٹ فراہمی و نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے وفد کا والہانہ استقبال کیا اور پینے کے پانی کی فراہمی ، سیوریج مسائل کو حل کروانے اور صفائی کا مثالی نظام رائج کروانےپر حکومت پنجاب اور وولڈ بنک کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تعمیر وترقی میں ان کا ادارہ بھرپور معاونت کر رہا ہے ۔

مختص فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ وفد نے گاؤں میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور ضلع انتظامیہ اور سٹریس ریسرچ کیجانب سے لگائے جانے والے سٹریس کے اسٹال کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اہلیان کوٹ عمرانہ نے مہمان کو علاقہ کی روایتی شالز پہنائیں۔ جبکہ کمشنر جہانزیب اعوان نے وفد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔