اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹرپاکستان ناجی بن حسائن نے کہاہے کہ ورلڈ بینک نے پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کے لیے 85 ملین ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی منظوری دےدی ہے۔
بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ معاونت پاکستان میں کم آمدنی والے گھرانوں سمیت خواتین اور غیر رسمی کارکنوں کی ملکیت اور سستے گھروں تک رسائی میں اضافہ کرنے میں مدد دے گی