ورلڈ بینک کا کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے لیے 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج متعارف

واشنگٹن ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ورلڈ بینک (عالمی بینک) نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کو وباء سے نمٹنے میں سہولت کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج متعارف کرادیا، اس پیکج کا مقصد ان ملکوں کو ضروریات سے نمٹنے کے لیے فنڈ کی فوری فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہارعالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے گزشتہ روز صحافیوںسے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ڈیوڈ ملپاس …

واشنگٹن ۔ 4 مارچ (اے پی پی) ورلڈ بینک (عالمی بینک) نے کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کو وباء سے نمٹنے میں سہولت کی فراہمی کے لیے 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج متعارف کرادیا، اس پیکج کا مقصد ان ملکوں کو ضروریات سے نمٹنے کے لیے فنڈ کی فوری فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہارعالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے گزشتہ روز صحافیوںسے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ڈیوڈ ملپاس نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ان کی ضرورت کے مطابق فوری رقم فراہم کی جاسکے گی، یہ رقم طبی آلات، ہیلتھ سروسز کے لیے استعمال کی جاسکے گی۔