ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2026 کے لیے پاکستان ٹیم کینیڈا روانہ

پاکستان جونیئر سکواش ٹیم منیجر منصور زمان اور ہیڈ کوچ فہیم گل کی قیادت میں ورلڈ جونیئر انفرادی و ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہو گئی

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):پاکستان جونیئر سکواش ٹیم منیجر منصور زمان اور ہیڈ کوچ فہیم گل کی قیادت میں ورلڈ جونیئر انفرادی و ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2026 میں شرکت کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہو گئی۔

یہ باوقار 12 روزہ چیمپئن شپ 20 جولائی سے 31 جولائی 2026ء تک نیاگرا آن دی لیک، کینیڈا میں منعقد ہوگی جس میں 24 ممالک کے 19 سال سے کم عمر 185 کھلاڑی مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔پاکستان کی نمائندگی عبداللہ نواز، نعمان خان، محمد عمیر عارف اور یحییٰ خان کریں گے۔ قومی جونیئر ٹیم عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔