ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔25 جون (اے پی پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتحب شدہ کھلاڑیوں سیمت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جن میں انہیں بھرپور تربیت دی جائے گی۔ چیمپئن شپ …

اسلام آباد ۔25 جون (اے پی پی)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتحب شدہ کھلاڑیوں سیمت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جن میں انہیں بھرپور تربیت دی جائے گی۔ چیمپئن شپ رواں سال ستمبر میں آسٹریا میںکھیلی جائے گی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی شرکت کریںگے۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں 182 ممالک کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔