ورلڈ فوڈ پروگرام کا مغربی سوڈان میں امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

105
ورلڈ فوڈ پروگرام کا مغربی سوڈان میں امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ ۔17جنوری (اے پی پی):ورلڈ فوڈ پروگرام نے مغربی سوڈان میں امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر ایڈی رو نے شمالی دارفر کے مختلف علاقوں میں خوراک کی تقسیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ریاست کے دارالحکومت ال فاشر میں ایجنسی کے گوداموں پر حالیہ لوٹ مار اور حملوں کی مذمت کی اور مجرموں کو گرفتار کرنےپر زور دیا۔

واضح رہے کہ 31دسمبر 2021 کوڈبلیو ایف پی نے نامعلوم مسلح گروہوں کے حملوں کےبعدشمالی دارفر میں اپنی کارروائیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ۔ ایک اندازے کے مطابق ان حملوں میں 5 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ خوراک چھین لی گئی۔