ویشاکاپٹنم ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، بھارتی ٹیم نے 323 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے پروٹیز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 395 رنز کا ہدف دیا ہے، روہت شرما نے مسلسل دوسری سنچری سکور کی اور 127 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 11 رنز بنا لئے تھے، پروٹیز کو کامیابی کیلئے مزید 384 رنز اور بھارت کو 9 وکٹوں کی ضرورت ہے۔