ونڈہاک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ میں نمیبیا نے متحدہ عرب امارات کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ متحدہ عرب امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے۔ کپتان روہن مصطفی، غلام شبیر اور شائمن انور نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ جان فرائیلنگ نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔