22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 20 ویں روز تھیٹر ” چتورائی“ پیش...

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے 20 ویں روز تھیٹر ” چتورائی“ پیش کیا گیا

- Advertisement -

کراچی۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی “ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، عالمی ثقافتی میلے کے 20 ویں روز تھیٹر ” چتورائی“ پیش کیا گیا۔

ڈرامے کے مصنف و ہدایتکار شاہ نواز بھٹی تھے جبکہ کاسٹ میں سرفراز علی، ارشد شیخ، کائنات محمد، سافیہ، کومل حیات اور اقراءشامل تھے، تھیٹر دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی جانب سے دلچسپ کہانی پر پرفارمنس کو خوب سراہا، ڈرامے میں دکھایا گیا کہ دانش اور چالاکی کی جنگ میں کون جیتتا ہے؟ یہ دو عورتوں کی کہانی تھی، ایک اپنی دانشمندی سے زندگی گزارتی ہے اور دوسری اپنی چالاکی سے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=513292

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں