ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی

دوحہ۔1دسمبر (اے پی پی): فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل (جمعہ کو )مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کا عالمی میلہ قطر میں سج چکا ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں گروپ ایچ کی ٹیمیں گھانا اور یورا گوئے آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ بھی گروپ ایچ کی ٹیموں جنوبی کوریا اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ بھی رات 8بجے شروع ہوگا، تیسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں کوسٹاریکا اور جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا،یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا اسی روز کے چوتھا میچ میں گروپ ای کی ٹیموں جاپان اور سپین کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ بھی رات 12 بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔\932