گوجرانوالہ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):قومی کر کٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے جو ٹیم بھارت گئی ہے وہ بہترین ٹیم ہے، ہم سب کو ملکر ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، موجوہ ٹیم میں ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے، قومی ٹیم سات سال بعد بھارت کھیلنے کیلئے گئی ہے ،بھارت کے ساتھ میچ میں پریشر تو ہوتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو پریشر کی بجائے صرف اپنے کھیل اور گراؤنڈ پر فوکس کر نا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں سندھ پر یمیر لیگ کی ٹیم سکھر پٹریاٹ کے صدر بلال ریاض سیکھوکے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پریمپر لیگ نوجوانوں کھلاڑیوں کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے، اس لیگ میں جو کھلاڑی اچھا پر فارم کرے گا اس کے لیے پی ایس ایل میں جگہ بنانا آسان ہو گا، اس طرح کی لیگز کا انعقاد نوجوانوں کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے جو قومی ٹیم بھارت گئی ہے وہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ، ہمیں اپنی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، میرا یقین ہے کہ قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے پسند نا پسند نہیں بلکہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔اس موقع پر سند ھ پر یمیئر لیگ کے صدر بلال ریاض سیکھو کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں مضبوط ٹیم اتاریں گے ،
شرجیل خان ہماری ٹیم کے آئی کن کھلاڑی ہیں، ٹیم میں نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں سمیت گوجرانوالہ کے پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ مقامی کر کٹرز کو بھی بڑی لیگ کھیلنے کا موقع ملے ۔ان کا کہنا تھا کہ سند ھ پریمیئر لیگ چودہ دسمبر سے 25دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔