ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں تائیوان کی شرکت کا کوئی جواز نہیں ، چین

چین نے کہا ہے کہ تائیوان کو مرکزی حکومت کی منظوری کے بغیر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کے 79ویں اجلاس میں شرکت کا نہ کوئی جواز، نہ وجہ اور نہ ہی حق حاصل ہے

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ تائیوان کو مرکزی حکومت کی منظوری کے بغیر ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) کے 79ویں اجلاس میں شرکت کا نہ کوئی جواز، نہ وجہ اور نہ ہی حق حاصل ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایک چین کے اصول اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے احترام اور اختیار کو برقرار رکھنے کے لیے چین نے رواں سال ڈبلیو ایچ اے میں تائیوان کی شرکت کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا79 واں اجلاس 18 سے23 مئی تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اعلی فیصلہ ساز ادارہ ہے۔

مزید خبریں