ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کی گرانٹ دو لاکھ روپے کر دی، ڈیتھ گرانٹ میں بھی ایک لاکھ روپے کا اضافہ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کی گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر دی ہے۔ ڈیتھ گرانٹ بھی 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ورکرز ویلفیئر فنڈ نے مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کی گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر دی ہے۔ ڈیتھ گرانٹ بھی 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ انتظامیہ اپنے تمام محکموں کو متحرک اور منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ جامع اقدامات کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن کو منافع کمانے کے شعبے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔زلفی بخا ری کا مزید کہنا تھا کہ ای او بی آئی میں بھی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس کے معاملات میں شفافیت لانے کے لئے متعدد اقدامات شروع کیے گئے۔