اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت نے جمہوریہ تاجکستان کے اعلیٰ سطحی ثقافتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تاجک وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور اسلام آباد میں لوک ورثہ اور لاہور میں شاہی قلعہ میں منعقد ہونے والے مشترکہ پاک–تاجک ثقافتی پروگرام میں شرکت کر رہا ہے۔تاجک وفد کی قیادت پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر کر رہے ہیں …
وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے تاجک ثقافتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت نے جمہوریہ تاجکستان کے اعلیٰ سطحی ثقافتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ تاجک وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور اسلام آباد میں لوک ورثہ اور لاہور میں شاہی قلعہ میں منعقد ہونے والے مشترکہ پاک–تاجک ثقافتی پروگرام میں شرکت کر رہا ہے۔تاجک وفد کی قیادت پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر کر رہے ہیں جبکہ وفد میں تاجکستان کی وزیرِ ثقافت محترمہ ستوریون متلوباخون امون زودا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
عشائیے کی میزبانی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کچھی نے کی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی حذیفہ رحمان، پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر، سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسد رحمان گیلانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں اور اس طرح کی ثقافتی سرگرمیاں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔









