وزارت اطلاعات، نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے

وزارت اطلاعات، نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کا چینل اے ٹی وی سے طویل دورانیہ کی خصوصی نشریات پیش کی جائیں گی ،”اے پی پی“ نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والے مختلف پروگراموں، سیمینارز، مباحثوں اور ٹاک شوز کی کوریج …

وزارت اطلاعات، نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کا چینل اے ٹی وی سے طویل دورانیہ کی خصوصی نشریات پیش کی جائیں گی ،”اے پی پی“ نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والے مختلف پروگراموں، سیمینارز، مباحثوں اور ٹاک شوز کی کوریج کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزارت اطلاعات، نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ نے یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کا چینل اے ٹی وی سے طویل دورانیہ کی خصوصی نشریات پیش کی جائیں گی جبکہ قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہونے والے مختلف پروگراموں، سیمینارز، مباحثوں اور ٹاک شوز کی کوریج کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں۔ پی ٹی وی نے جشن آزادی کے حوالے سے یکم تا 14 اگست کے لئے خصوصی مہم کا اہتمام کیا ہے جس میں نہ صرف ماضی کی جدوجہد بلکہ بہتر مستقبل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی وی پورے دن کی نشریات کا اہتمام کرے گا۔ اس دوران صبح 8 بجے براہ راست نشریات کا آغاز ہو گا جو نصف شب تک جاری رہیں گی۔ اس موقع پر پی ٹی وی کے تمام چینلز سے پرچم کشائی کی تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔ براہ راست نشریات میں معروف شخصیات کو مدعو کیا جائے گا جو دن کی مناسبت سے اظہار خیال کریں گے۔ اس دوران قومی ہم آہنگی، امن، بھائی چارے اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی ٹیلی پلے بھی پیش کیا جائے گا۔ 13 اگست کی رات ”سلام پاکستان“ کے عنوان سے خصوصی شو ایوان صدر سے پیش کیا جائے گا جس میں نوجوانوں اور بچوں کے مختلف پروگراموں کے ذریعے آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملی نغموں اور خصوصی کوئز شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں سکول کے بچے حصہ لیں گے۔