وزارت اطلاعات و نشریات نے گریڈ19کے 6افسران کی تقرری و تبادلے کر دیئے، نوٹیفکیشن جاری

86
Ministry of Information and Broadcasting
Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزارت اطلاعات و نشریات نے گریڈ19کے 6افسران کی تقرری و تبادلے کر دیئے ہیں ۔وزارت اطلاعات و نشریات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی ڈی اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عطاءمحمد پنہار کو ڈپٹی پریس رجسٹرار ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلویز علی نواز ملک کو ڈائریکٹر سائبر ونگ ،اسسٹنٹ فلم پروڈیوسر صبیح عباس کو ڈائریکٹوریٹ میڈیا اینڈ پبلسٹی ونگ کا ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمپ محمد فرخ رفیق کو ڈائریکٹر ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح اللہ کو ڈائریکٹر پی آئی ڈی ، ڈپٹی ڈائریکٹر مولا بخش سولنگی کو ڈائریکٹر پی آئی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔