وزارت انسانی حقوق نے معزور افراد کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے معزور افراد کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔منگل کو وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کویڈ19 کے دوران معزور افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی مددگار اشیاءجن میں جو عوامی مقامات پر استعمال کی جاتی ھیں جن میں سفید چھڑی،وہیل چیئر، …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وزارت انسانی حقوق نے معزور افراد کو کورونا وائرس سے بچاو¿ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔منگل کو وزارت انسانی حقوق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کویڈ19 کے دوران معزور افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی مددگار اشیاءجن میں جو عوامی مقامات پر استعمال کی جاتی ھیں جن میں سفید چھڑی،وہیل چیئر، منتقلی بورڈ وغیرہ شامل ہے انھیں جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے۔ اس کے علاوہ اگر آپ دیکھ بھال کیلئے معزور افراد کسی پہ انحصار کرتے ہیں تو انکے نہ پہنچنے یا بیمار ھونے کی صورت میں کوئی متبادل ھونا چاہئے۔گائیڈ لائینز کے مطابق معزور افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن لوگوں پر آپ دیکھ بھال کیلئے انحصار کرتے ہیں ان کو آپ کے بارے میں درست معلومات ہوں ،اس علاوہ معزور بچوں کو ٹیلیفون کالز، ٹیکسٹ میسج اور سوشل میڈیا کے استعمال میں کھیلنے ، پڑھنے اور دوستوں سے بات چیت رکھنے کی تر غیب دیں۔یہ گائیڈ لائنز وزارت انسانی حقوق کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔