وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن 1099 ایپ پر 4لاکھ 50ہزار کالز موصول

102

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد، استحصال کے خاتمے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے 1099 ہیلپ لائن ایپ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ہیلپ لائن 1099ایپ کے ذریعے کوئی بھی خاتون اپنے حق کے لئے آواز اٹھاسکتی ہے یا اپنی شکایت نوٹس میں لاسکتی ہے، ہیلپ لائن کو آغاز کے بعد سے 4لاکھ 50ہزار سے زائد کالز موصول ہوچکی ہی جن میں 49 فیصد خواتین کے حقوق سے متعلق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خواتین میں شعور بیدار کرنے اور ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں تعلیم دینے اور حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،ایپ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کے آغاز اور ان کا سراغ لگانے کے لئے ایک متبادل اور موثر طریقہ کار بھی فراہم کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل پلے اسٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، کورونا کے ہیلپ لائن (1099) کے اوقات تبدیل کردیئے گئے ہیں، نئی اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔