وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن پر مقابلہ قومی مضمون نویسی کا انعقاد

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قومی مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقابلے میں بچوں کے حصہ لینے کی عمر 6 سے 15 سال ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2020 ہے۔ مقابلے میں جیتنے والوں کو انعامات اور حصہ …

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزارت انسانی حقوق نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قومی مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقابلے میں بچوں کے حصہ لینے کی عمر 6 سے 15 سال ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 نومبر 2020 ہے۔ مقابلے میں جیتنے والوں کو انعامات اور حصہ لینے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔