اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن نے ملک کو ڈیجیٹل بنانے کا وعدہ پورا کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ وہ منگل کو یہاں ایچ3 سی گرینڈ اوپننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی اور درست …
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن نے ملک کو ڈیجیٹل بنانے کا وعدہ پورا کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشن نے ملک کو ڈیجیٹل بنانے کا وعدہ پورا کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ وہ منگل کو یہاں ایچ3 سی گرینڈ اوپننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی اور درست سمت میں آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب بھی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی ایک اور مثال ہے اور یہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی ٹیکنالوجی شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کےلئے سہولیات فر اہم کرنے کا اقدام ہے۔ میں پاکستان کی ابھرتی ہوئے مارکیٹ سے بھر پور استفادہ کرنے پر ایچ 3 سی کے مینجمنٹ کو سراہنا چاہوں گا۔ اور امید ہے کہ اس کا ملک میں سٹرٹیجیک لیول پر کام پھلے پھولے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں خصوصاً آئی سی ٹی شعبہ میں بڑی صلاحیت ہے اور ہواوے، زیڈ ٹی ای، نوکیا، اریکسن او سسکو جیسی کمپنیوں کی اکثریت پاکستان سے افرادی قوت لیتی ہے جس سے پاکستان میں مسابقی بنیادوں پر قابل ترین انسانی سرمایہ اور معیار کی بھی وضاحت ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ ایچ 3 سی کمپنی اس صلاحیت کو نہ صرف مقامی سطح پر کھپت کے لئے بلکہ اپنے بین الاقوامی آپریشنز میں بھی استعمال کرے گی۔ پاکستان کا آئی سی ٹی شعبہ 10 ارب ڈالر ز سے بھی بڑھ گیا ہے جہاں پر اب براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 74 ملین ہے اور ٹیلی ڈینسٹی حجم 76 فیصد سے بھی زائد ہو گیا ہے۔ آخر میں وفاقی وزیر نے ایچ 3 سی کی مستقبل میں پاکستان میں کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ اور انہیںں تمام سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔









