اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کر دی ہے، وزارت تجارت نے یہ اقدام ایپٹا 2010 معاہدے کے تحت اٹھایا، گوادر بندرگاہ فعال ہونے سے کاروباری سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے تاجر برادری اور شپنگ انڈسٹری …
وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کر دی،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے گوادر بندرگاہ فعال کر دی ہے، وزارت تجارت نے یہ اقدام ایپٹا 2010 معاہدے کے تحت اٹھایا، گوادر بندرگاہ فعال ہونے سے کاروباری سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے تاجر برادری اور شپنگ انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا، گوادر بندرگاہ کا فعال ہونا ایکو سسٹم پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، اس اقدام سے ملک کی ایک اور بڑی بندرگاہ فعال ہو جائے گی۔








