وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیک میں 20 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے، عبدالرزاق داﺅد

82
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے جمعہ کو اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیک میں 20 ارب 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے، اس سے قبل دسمبر 2019 ء اور مارچ 2020ء میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو 27 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 20 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو 93 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ جاری کیا ۔