اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزارت خارجہ نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی1267 پابندیوں پر عملدرآمد کےلئے رہنما اصول جاری کر دیئے۔ رہنماءاصول سلامتی کونسل کی جانب سے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے قائم قومی کمیٹی نے تیار کئے ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت مالیاتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر عملدرآمدی ایجنسیوں کے نمائندوں نے …
وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی1267 پابندیوں پر عملدرآمد کےلئے رہنما اصول جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزارت خارجہ نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی1267 پابندیوں پر عملدرآمد کےلئے رہنما اصول جاری کر دیئے۔ رہنماءاصول سلامتی کونسل کی جانب سے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے قائم قومی کمیٹی نے تیار کئے ہیں۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت مالیاتی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر عملدرآمدی ایجنسیوں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے ان کامیابیوں کو مزید پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کے چیپٹر سات کے تحت سلامتی کونسل کے پابندیوں پر عملدرآمد سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان رہنما اصولوں کے اجرا سے تمام فریقین کو اقوام متحدہ کی پابندیوں پر موثر عملدرآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی بہتر انداز میں ادائیگی میں مدد ملے گی۔ بعد ازاں وزارت خارجہ امور کے ڈائریکٹر جنرل (سی ٹی) نے شرکاءکو رہنماءاصولوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رہنماءاصول سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق وضع کئے گئے ہیں۔








