اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری(یورپ) سفیر شفقت علی علاقائی مشاورت کے لئے روسی نائب وزیر خارجہ اے روڈینکو کی دعوت پرروس کے دورہ پر ہیں۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے خاص طور پر تجارت، توانائی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی سطح کا مثبت جائزہ لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے افغانستان سمیت علاقائی مسائل پر تعمیری انگیجمنٹ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور ایس سی او سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔