وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

45
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے ،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی کر دی گئی

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے کمی کے بعد 159.86 روپے سے کم ہو کر 149.86 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد یہ قیمت 154.15 سے ہو کر 144.15 روپے ، مٹی کا تیل ایک روپے فی لیٹر کمی کے بعد 126.56 روپے سے کم ہو کر 125.56 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کے بعد اس کی قیمت 123روپے 97 پیسے سے کم ہو کر 118 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق منگل سے ہو گا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرائن جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ اسی رفتار سے قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور افراط زر میں نمایاں اضافہ کا خدشہ تھا۔ اس صورتحال نے حکومت کیلئے محدود آپشن چھوڑے ۔

حکومت نے (آج) کی نظرثانی سے پہلے 70 ارب روپے ماہانہ کا خسارہ اٹھایا اور عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے قیمتیں کم رکھیں۔

اوگرا کی جانب سے 15 روزہ نظرثانی کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کی سفارش کی تھی جبکہ وزیراعظم نے نہ صرف اس سمری کو مسترد کیا بلکہ انہوں نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا بھی قوم سے خطاب میں اعلان کیا جس سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے گا۔