26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوزارت خزانہ و محصولات کا گیلپ پاکستان کے تازہ ترین بزنس کانفیڈنس...

وزارت خزانہ و محصولات کا گیلپ پاکستان کے تازہ ترین بزنس کانفیڈنس سروے کے نتائج کا خیرمقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزارت خزانہ و محصولات نے گیلپ پاکستان کے تازہ ترین بزنس کانفیڈنس سروے (دوسری سہ ماہی 2025-اپریل تا جون) کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے جو ملکی معیشت میں بہتری اور کاروباری اعتماد میں مسلسل اضافے کا عکاس ہیں۔سروے کے مطابق ملک کی معاشی سمت پر اعتماد 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جو 2021ء کی چوتھی سہ ماہی کے بعد سب سے بہتر کارکردگی ہے۔موجودہ کاروباری حالات کئی سالوں میں سب سے مضبوط قرار پائے ہیں جہاں 61 فیصد کاروباری اداروں نے کارکردگی کو ’’اچھی‘‘ یا ’’بہت اچھی‘‘ قرار دیا۔مستقبل کے بارے میں اعتماد مستحکم ہے اور 61 فیصد کاروباری ادارے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ حالات مزید بہتر ہوں گے۔رشوت کی شکایات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو پچھلی سہ ماہی کے 34 فیصد سے گھٹ کر 15 فیصد تک آ گئی ہیں۔

موجودہ حکومت کی معاشی حکمت عملی کی منظوری تقریباً دوگنی ہو گئی ہے جہاں 46 فیصد کاروباری اداروں نے اسے پچھلی حکومت سے بہتر قرار دیا۔توانائی کی فراہمی کی صورتحال بھی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہتر ہے اور 2023ء اور 2024ء کے مقابلے میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے نتائج اس بات کا حوصلہ افزاء ثبوت ہیں کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ رفتار پکڑ رہی ہے۔ ملک کی سمت پر اعتماد کی سطح گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کاروباری سرگرمیاں تمام شعبوں میں مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ شدہ رشوت میں نمایاں کمی اور حکومت کی معاشی حکمت عملی کی مضبوط منظوری، ہماری اقتصادی حکمرانی پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ اگرچہ چیلنجز ابھی باقی ہیں، مگر یہ نتائج اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں اور نجی شعبہ ایک زیادہ مستحکم اور امید افزاء مستقبل دیکھ رہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں