وزارت خزانہ کی بعض ٹی وی چینلز کی طرف سے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لئے 200 ارب روپے کے انتظامات کے حوالے سے چلنے والے ٹکرز کی وضاحت

61
نگراں حکومت کاروباری اعتماد میں اضافہ اور معیشت کو استحکام و ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات شروع کرنے میں پرعزم ہے، وزارت خزانہ
نگراں حکومت کاروباری اعتماد میں اضافہ اور معیشت کو استحکام و ترقی کی طرف لے جانے کے لیے ضروری پالیسی اقدامات شروع کرنے میں پرعزم ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزارت خزانہ نے بعض ٹی وی چینلز کی طرف سے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لئے 200 ارب روپے کے انتظامات کے حوالے سے چلنے والے ٹکرز کے ردعمل میں وضاحت کی ہے کہ وہ اس ٹرانزیکشن کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے بنکوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے ساتھ اس کے حالیہ دورہ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا، امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا۔