اسلام آباد ۔ 24جنوری(اے پی پی) وزارت خزانہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں 2019ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت حاصل ہونے والی رقومات میں 20 فیصد کمی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کیلنڈرسال کے بجائے مالی سال کی بنیاد پراکھٹے کیے جاتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ …
وزارت خزانہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت حاصل ہونے والی رقومات میں 20 فیصد کمی کی خبر کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24جنوری(اے پی پی) وزارت خزانہ نے میڈیا کے بعض حصوں میں 2019ء میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحت حاصل ہونے والی رقومات میں 20 فیصد کمی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کیلنڈرسال کے بجائے مالی سال کی بنیاد پراکھٹے کیے جاتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مذکورہ خبر میں سال 2019 (کیلنڈرایئر) کے حساب سے حاصل شدہ 1.9 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو 2018ء میں حاصل شدہ 2.4 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت 20 فیصد کم ظاہر کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کیلنڈرسالکی بجائے مالی سال کی بنیاد پراکھٹے کیے جاتے ہیں ۔ پاکستان میں مالی سال یکم جولائی سے شروع ہوکر اگلے سال 30 جون تک کے عرصہ پر مشتمل ہوتاہے۔ ترجمان نے کہاکہ مالی سال کی بنیاد پر جولائی۔دسمبر2019ء میں حاصل شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم1.341 ارب ڈالر ہے جو کہ گذشتہ مالی سال کی مذکورہ مدت میں حاصل شدہ 797 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی نسبت68.3 فیصد زیادہ ہے۔








