وزارت داخلہ نے افغانستان اور ایران کی سرحد کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا

119
Ministry of Interior
Ministry of Interior

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ نے افغانستان اور ایران کی سرحد کو سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں بارڈر دو ہفتوں تک بند رہیں گے۔ افغانستان اور ایران کے بارڈرز بند کرنے کا فیصلہ قومی سلامتی کونسل کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔