اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزارت داخلہ نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت داخلہ نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد جمعہ کو نوٹیفکیشن جاری کیا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کو بھجوائے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے۔
خواتین کیلئے 60 سال اور مردوں کیلیے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گا ۔ نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔