اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ اسلحے کے لائسنس کی پابندی اٹھا لی ہے۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔ غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کا اجراءتمام قانونی باضابطہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد اور وزارت داخلہ کی پالیسی کے تحت جاری کیا جائے گا۔ …
وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ اسلحے کے لائسنس کی پابندی اٹھا لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 مئی (اے پی پی) وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ اسلحے کے لائسنس کی پابندی اٹھا لی ہے۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔ غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کا اجراءتمام قانونی باضابطہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد اور وزارت داخلہ کی پالیسی کے تحت جاری کیا جائے گا۔ حکومت نے اسلحے کے لائسنس کے حصول کے لئے درخواست دینے سے متعلق شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں اور اس حوالے سے ایک درخواست ضلعی انتظامیہ کو دی جائے گی۔ ہر ماہ 100 لائسنس جاری کئے جائیں گے۔








