وزارت داخلہ کی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں تبادلوں سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں تبادلوں سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں تبادلوں سے متعلق کوئی سمری پیش نہیں کی گئی۔ اس بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں من …

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزارت داخلہ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں تبادلوں سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں تبادلوں سے متعلق کوئی سمری پیش نہیں کی گئی۔ اس بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بیناد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت داخلہ یا متعلقہ اداروں کو ان بیانات سے کوئی تعلق نہیں جن اخبارات نے اس طرح کی خبریں شائع کی ہیں وہ اپنی خبر کی تردید کریں اور بغیر تصدیق ایسی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔