وزارت دفاع راولپنڈی میں پاکستان انڈونیشیا کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا اجلاس ونوں ممالک کے مابین تمام فورمز پر تعاون کے فروغ ، وسعت اور تنوع پر اتفاق کیا گیا راولپنڈی ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)انڈونیشیا کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی ( جے ڈی سی سی ) کا اجلاس منگل کو وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔افتتاحی اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع نے معزز مہمانوں سے ملاقات …
وزارت دفاع راولپنڈی میں پاکستان انڈونیشیا کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وزارت دفاع راولپنڈی میں پاکستان انڈونیشیا کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا اجلاس
ونوں ممالک کے مابین تمام فورمز پر تعاون کے فروغ ، وسعت اور تنوع پر اتفاق کیا گیا
راولپنڈی ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)انڈونیشیا کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی ( جے ڈی سی سی ) کا اجلاس منگل کو وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا ۔افتتاحی اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع نے معزز مہمانوں سے ملاقات کی ، دوران ملاقات دو طرفہ باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں ممالک کے مابین تمام فورمز پر تعاون کے فروغ ، وسعت اور تنوع پر اتفاق کیا گیا ۔ جے ڈی سی سی کے افتتاحی اجلاس کے دوران دونوں جانب سے اہم علاقائی بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبہ میں تعاون کے مواقع پر گہری دلچسپی ظاہر کی گئی۔ دونوں ممالک نے جولائی 2010 میں دفاعی تعاون کی سرگرمیوں کے معاہدے پر ایک جامع نظر ثانی کی جو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں حاصل کردہ کامیابیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ دونوں جانب سے اس امر پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے باہمی تعاون کی حقیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا ۔ اپنے قیام کے دوران میجر جنرل محمد ناکر پاکستان کے دفاعی اسٹیبلشمنٹ کا دورہ بھی کریں گے ۔انڈونیشیا کی دفاعی حکمت عملی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد ناکر اپنے وفد کے ہمراہ 3تا 6ستمبر پاکستان پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں ۔








