اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزارت ریلوے کے چیئرمین جاوید انور نے آج وزارت ریلوے میں جنرل الیکٹرک امریکہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جون2017 ء میں جنرل الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھاجس کے مطابق 2000 ہارس پاور کے 20 لوکوموٹو مکمل تعمیراتی یونٹ کی شکل میں مہیا کرنے تھے، یہ لوکوموٹو مارچ تا مئی 2019 ء تک امریکہ بھیجے جائیں گے تاہم …
وزارت ریلوے کے چیئرمین جاوید انورکی وزارت ریلوے میں جنرل الیکٹرک امریکہ کے ایک وفد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزارت ریلوے کے چیئرمین جاوید انور نے آج وزارت ریلوے میں جنرل الیکٹرک امریکہ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جون2017 ء میں جنرل الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھاجس کے مطابق 2000 ہارس پاور کے 20 لوکوموٹو مکمل تعمیراتی یونٹ کی شکل میں مہیا کرنے تھے، یہ لوکوموٹو مارچ تا مئی 2019 ء تک امریکہ بھیجے جائیں گے تاہم جنرل الیکٹرک کے نمائندے نے بتایا کہ دو لوکوموٹو دسمبر2018 ء تک بھیجے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری ریلوے بورڈ زبیر شفیع غوری ، ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ اور ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ بھی موجود تھے۔







