اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزارت صحت نے شربت بنانے والی تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ گلیسرین اور سوربیٹول کی فروخت سے پہلے کی جانچ کو یقینی بنائیں۔ہفتہ کو وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گلیسرین اور سوربیٹول کھانسی اور الرجی کے شربت بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی گلیسرین ڈینسٹی ڈائی تھیلین گلائی کول کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھانسی کے شربت میں ڈائی تھیلین گلائکول کی وجہ سے بچوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم جان نے ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد رکھی ہے۔نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات اور خدمات کی فراہمی میرا مشن ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ میں عوام کی امنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے مشن کو یقینی بنا رہا ہوں۔