اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزارت صنعت و پیداوار اور ذیلی محکموں کے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے وصول کردہ 93.48 فیصد شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے دستیاب اعداد وشمارکے مطابق صنعت و پیداوار ڈویژن سے متعلق1535 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے (1435) یعنی 93.48 فیصد شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ صرف 4.82 شکایات ایسی ہیں جو حل نہیں ہو سکیں یا …
وزارت صنعت و پیداوار اور ذیلی محکموں کے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے وصول ہونے والی 93.48 فیصد شکایات نمٹا دی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزارت صنعت و پیداوار اور ذیلی محکموں کے متعلق پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے وصول کردہ 93.48 فیصد شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے دستیاب اعداد وشمارکے مطابق صنعت و پیداوار ڈویژن سے متعلق1535 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے (1435) یعنی 93.48 فیصد شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ صرف 4.82 شکایات ایسی ہیں جو حل نہیں ہو سکیں یا حل ہونے کے مراحل میں ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار سے متعلق کل 40 شکایات کا اندراج کیا گیا جن میں سے 7 نئی اور باقی پرانی تھیں۔ وزارت کے ذیلی محکموں اور وزارتو ں سے متعلق 1495 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 93.77 فیصد شکایات نمٹا دی گئیں، صرف 6.22 فیصد شکایات رہ گئی ہیں۔ پاکستان سٹیل ملز سے متعلق 374 شکایات موصول ہوئیں جن میں 361 شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی سے متعلق 48 شکایات موصول ہوئیں جو تمام نمٹائی گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے متعلق 454 شکایات میں سے 436 شکایات نمٹا دی گئی ہیں۔ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے متعلق 357 شکایات میں سے 340 کو نمٹایا گیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کے دیگر اداروں سے متعلق سیٹیزن پورٹل کے ذریعے دائر دیگر شکایات میں سے بیشتر کو نمٹایا جا چکاہے۔








