اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کمیونٹی کو متحرک کر کے ٹڈیوں سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے لئے پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے۔ پروجیکٹ منظوری کے مرحلہ پر ہے' چولستان اور تھر میں پائلٹ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اتوار کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ دونوں علاقوں تھر اور چولستان …
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کمیونٹی کو متحرک کر کے ٹڈیوں سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے لئے پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کمیونٹی کو متحرک کر کے ٹڈیوں سے نامیاتی کھاد تیار کرنے کے لئے پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے۔ پروجیکٹ منظوری کے مرحلہ پر ہے’ چولستان اور تھر میں پائلٹ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اتوار کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان میں میں کہا گیا ہے کہ دونوں علاقوں تھر اور چولستان کی 10 فیصد آبادی متحرک ہوجائے تو ٹڈی کے خلاف 222,000 فورس دستیاب ہو سکے گی۔ اس پروجیکٹ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی اور کم لاگت پر کھاد تیار کی جائے گی اور متوقع منافع دو سال میں تقریبا 2.80 ارب روپے ہوگا اور اس سے زمین زرخیز ہو گی۔ منصوبے کے ذریعے پاکستان میں نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دیا جائے گاجس سے فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں 10-15 فیصد اضافہ ہوگا۔








