وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے سرگرمیاں تیز کردیں

216
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کے حوالے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، آئندہ ہفتہ سعودی وزارت حج کی طرف سے پاکستانی حاجیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج انتظامات کے حوالے سےوفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ،اس سلسلہ میں پیر کو بھی ڈی جی حج، ڈائریکٹر حج مکہ کےساتھ وڈیو لنک کے ذریعے مشاورت کی۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے صدارت کی جس میں حج انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امکان یہ ظاہر کیاگیا کہ آئندہ ہفتہ سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستانی حاجیوں کی تعداد اور انتظامات کے حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے آئے گی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ ہفتہ خارجی عازمین کے لئے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں تاہم کوئی بھی فیصلہ کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر سامنے آئے گا۔