وزارت مذہبی امور نے حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب کر لیں

86

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزارت مذہبی امور نے حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءکے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کےلئے درخواستیں طلب کر لیں۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق حضرت نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس کی تقریبات 12 سے 19 دسمبر تک بھارتی شہر نئی دہلی میں منعقد ہوں گی۔ شرکت کے خواہشمند حضرات اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کے سیکشن افسر برائے زیارت کے نام پر 25 اپریل تک جمع کرا دیں۔اس حوالہ سے قرعہ اندازی 17 مئی کو ہو گی جس میں سے 250 خوش نصیبوں کو شرکت کےلئے بھارت روانہ کیا جائے گا۔