وزارت مذہبی امور کا دفتر میلوی سوک سنٹر سے شاہراہ دستور پر واقع کوہسار بلاک کے فرسٹ فلورپر منتقل ہوگیا

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے نئے سیکرٹریٹ میںکام شروع کردیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی کے مطابق وزارت مذہبی امور کا دفتر میلوڈی سوک سنٹر سے شاہراہ دستور پر واقع کوہسار بلاک کے فرسٹ فلورپر منتقل ہو گیا ہے۔ دفاتر کی منتقلی کے بعد وزارت مذہبی امور نے نئی عمارت میں باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔