وزارت موسمیاتی تبدیلی کاچاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں سو ملین سے زائد درخت لگانے کا منصوبہ شروع

84

اسلام آباد ۔ 23اپریل (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 3.652ارب روپے کی لاگت سے ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں سو ملین سے زائد درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جو 2021ءتک مکمل کر لیا جائیگا۔ پاکستان میں جنگلات کے وسائل کی بحالی کے لئے یہ منصوبہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے ۔ وزارت کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت تمام صوبائی حکومتوں کے باہمی اشتراک سے ملک میں جنگلات کے شعبہ کی ترقی کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے ۔